Wednesday, March 4, 2026
ہومپاکستانکراچی سمیت ملک بھر کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 63پیسے مہنگی

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 63پیسے مہنگی

اسلام آباد(آئی پی ایس )کراچی سمیت ملک بھر کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپیہ 63 پیسے مہنگی کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اضافہ بجلی صارفین سے مارچ کے بلوں میں وصول ہوگا۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا لائف لائن صارفین الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہو گا، نیپرا نے جنوری کی فیول پرائس پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔