Thursday, March 5, 2026
ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد،ایجنڈے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال

قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد،ایجنڈے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے 25ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 13 مارچ 2026 بروز جمعہ تک جاری رکھا جائے گا۔

اجلاس کے دوران یہ بھی طے پایا کہ موجودہ اجلاس میں خطے کی حالیہ صورتِ حال پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ سمیت وفاقی وزرا ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، اعظم نذیر تارڑ اور خالد حسین مگسی نے شرکت کی۔اس کے علاوہ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، سید نوید قمر، نزہت صادق، سیدہ شہلا رضا، سید امین الحق، شازیہ مری، پھولین بلوچ، گل اصغر خان، اعجاز حسین جکھرانی اور نور عالم خان نے بھی شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔