Thursday, March 5, 2026
ہومپاکستاناوگرا چیئرمین کی تعیناتی پر کمیٹی میں گرما گرمی، سینیٹر منظورکاکڑ نے قانونی سوالات اٹھا دیے

اوگرا چیئرمین کی تعیناتی پر کمیٹی میں گرما گرمی، سینیٹر منظورکاکڑ نے قانونی سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد: سینیٹر رانا محمود الحسن کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا، جس میں بیوروکریٹ کی ٹرانسفر سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔

اجلاس میں سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کے حوالے سے سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ سینیٹر کاکڑ نے کہا کہ موجودہ چیئرمین ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور قانونی طور پر اس عہدے پر تعیناتی کے لیے دوبارہ توسیع کے حوالے سے سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “ریٹائرڈ افسر کو توسیع پر توسیع دی جا رہی ہے، اور یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ چیئرمین اوگرا اس وقت قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں یا نہیں۔”

چیئرمین کمیٹی کے مطابق، اجلاس میں پالیسی معاملات پر چیئرمین اوگرا کے رویے پر بھی بات چیت ہوئی۔ سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے واضح کیا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں کسی کی مداخلت کا اختیار نہیں ہے اور موجودہ چیئرمین کو وفاقی حکومت کی منظوری سے توسیع دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 22 فروری کو چیئرمین اوگرا کی موجودہ تعیناتی کا دورانیہ مکمل ہو رہا ہے، اور قانون کے مطابق توسیع دی جا سکتی ہے۔

سینیٹر منظور کاکڑ نے بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمود الحسن نے کہا کہ اس معاملے کو بیٹھ کر حل کیا جائے گا تاکہ قانون اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔