Saturday, May 9, 2026
ہومپاکستانمیڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کے خلاف صحافتی تنظیموں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کے خلاف صحافتی تنظیموں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ قانون کے خلاف صحافتی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران صحافیوں کی جانب سے احتجاجا واک آوٹ بھی کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق میڈیا پر پابندیوں اور پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ قانون کے خلاف اسلام آباد میں ملک بھر کے صحافیوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے، یہ دھرنا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران بھی جاری رہے گا۔صحافی مشترکہ اجلاس کے دوران اجلاس سے واک آٹ بھی کریں گے۔ صحافی برادری کی جانب سے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے)کے نام سے ذرائع ابلاغ کیلئے ریگولٹری باڈی کے قیام کو آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔