Tuesday, January 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزعطااللہ تارڑ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگوں کو تانگے کی سواریاں قرار دیدیا

عطااللہ تارڑ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگوں کو تانگے کی سواریاں قرار دیدیا

لاہور(آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگوں کو تانگے کی سواریاں قرار دے دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا اور مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مولانا کے صاحبزادوں سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔

جامعہ اشرفیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگ تانگے کی سواریاں ہیں اِس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔دوسری جانب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ضرورت پڑی تو اس پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا جب کہ مذاکرات جن کا کام ہے وہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کا تجربہ موجود ہے اور اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوئی تو مناسب کارروائی کی جائے گی، علما کرام محفوظ ہیں، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے قرآن پاک میں واضح ہدایت موجود ہے اور ایسے اقدامات کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔ وزیرِداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج اور امن و امان کے مسائل کو پہلے بھی مثر طریقے سے سنبھالا گیا ہے اور آئندہ بھی اِسی اصول کے تحت نمٹا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔