Wednesday, January 14, 2026
ہومبریکنگ نیوزکے پی کے مسائل کا ادراک،منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے،وزیر اعظم

کے پی کے مسائل کا ادراک،منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف نے خیبر پختونخوا کے عوامی نمائندگان سے ملاقات کے دوران کہا کہ خیبرپختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندگان نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور گورننس سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے اور اپنے دائرہ اختیار میں پائیدار حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیح ہے۔

شرکا نے خیبر پختونخوا حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گورننس کا فقدان اور عوامی مسائل پر توجہ نہ ہونا سنگین مسئلہ ہے۔وزیراعظم نے عوامی نمائندوں کو عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، میرٹ پر لیپ ٹاپ کی پالیسی آئندہ بھی جاری رہے گی۔ملاقات میں وزیراعظم نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جو پشاور کا دورہ کر کے وفاقی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔