اسلام آباد (سب نیوز)ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈاراور میانمار کے وزیر خارجہ یو تھان سوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں مشترکہ مسائل کے حل اور علاقائی معاملوں پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
