Thursday, January 8, 2026
ہوماسلام آبادچیف آرگنائزرق لیگ ڈاکٹر محمد امجد اور اسلام آباد گروپ کے زیرانتظام سال نو کی خوشی میں عشایئے اور قوالی نائٹ کا اہتمام

چیف آرگنائزرق لیگ ڈاکٹر محمد امجد اور اسلام آباد گروپ کے زیرانتظام سال نو کی خوشی میں عشایئے اور قوالی نائٹ کا اہتمام

اسلام آباد(سب نیوز)سابق وفاقی وزیر، اسلام آباد گروپ کے چئیرمین، پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر اور ملک کی ممتاز کاروباری شخصیت ڈاکٹر محمد امجد اور اسلام آباد گروپ کے زیرانتظام سال نو کی خوشی میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی تاجر برادری کے اعزاز میں عشایئے اور قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد ڈاکٹر محمد امجد کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔

تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر فیڈرل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ، سہیل الطاف،اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردارطاہر محمود اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت نے شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں سمال بزنس چیمبر آف کامرس،ویمنز چیمبر آف کامرس کے عہدیداران، راولپنڈی اور اسلام آباد کی ٹریڈرکمیونٹیزکے نمائندگان اور دیگر شامل تھے۔ تقریب کی انتظامیہ میں اسلام آباد گروپ کے عہدیداران زمرد خان، چوہدری یاسین، چوہدری شفیق، رضوان صادق خان، ڈاکٹر حسن سروش، اجمل بلوچ، ڈاکٹر رحیم اعوان، مہرین ملک آدم، چوہدری جہانگیر، عاطف مغل اور انیلہ ایاز شامل تھے۔ تقریب سے ڈاکٹر محمد امجد،عاطف اکرام شیخ، سردار طاہر محمود، عثمان شوکت، زمرد خان، شعیب امجد،چوہدری شفیق، چوہدری جہانگیر، عاطف مغل اور دیگر نے خطاب کیا۔ شرکا سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد امجد نے سب کو خوش آمدید کہا اور اب کو سال ِ نو کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس تقریب کا مقصد یہ ہے کہ ہم تاجر برادری کاروباری میٹنگز سے ہٹ کر مل جل کر لطف اندوز ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس مل بیٹھنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ہم سب مل کر بزنس کمیونٹی کے مسائل کا تعین کریں اور ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں تا کہ تاجر برادری زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا حصہ ڈالے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ اور صاحبزادوں زوہیب امجد، جہانزیب امجد، شعیب امجد اور شاہزیب امجد کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان پر فخر ہے کہ یہ نہ صرف بزنس کو اچھی طرح سے چلا رہے ہیں بلکہ اس میں اضافہ بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس محفل میں چائنا سے تعلق رکھنے والی دوکاروباری شخصیات بھی موجود ہیں۔ ان میں ویلیم وان انڈسٹریلسٹ ہیں اور یہ چین میں پاکستان چائنا کامرس ایسوسی ایشن کے بانی بھی ہیں۔ڈاکٹر محمد امجد نے بتایا کہ انہوں نے ولیم وان سے چائنا میں فیڈرل چیمبر آف کامرس کے دفتر کے قیام کی بات کی تھی، اس پر انہوں نے پیش کش کی ہے کہ یہ دفتر چائنا میں ان کی بلڈنگ میں بنایا جائے۔ اس کی ڈاکیومنٹیشن مکمل کر لی گئی ہے اور جلد وہاں دفتر قائم کرلیا جائے گا۔ دیگر مہمانوں نے اپنے اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد امجد، ان کی فیملی اور اسلام آباد گروپ کے عہدیداران کا اتنی خوبصورت شام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈاکٹر محمد امجد نے سب کو اکٹھا کر کے اپنی دیرینہ روایت قائم رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو ایف بی آر، ٹیکسیشن اور دیگر مسائل درپیش ہیں جنہیں مل کر حل کرنا ہے۔انہوں نے اسلام آباد گروپ کے شہر کی خوبصورتی اور ترقی کے لئے کئے گئے کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ ہمیں مل بیٹھ کر دیگر صوبوں کی طرح اسلام آباد کے لئے بھی این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دلوانے کی بات کرنی ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک کانفرنس بلائی جائے گی جس میں وفاقی دارالحکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی بلایا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام صوبے جو ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں وہ اپنے صوبوں کی ترقی پر خرچ کرتے ہیں مگر اسلام آباد سے اکٹھا کیا جانے والا ٹیکس اس کی تعمیروترقی پر خرچ نہیں کیاجاتا۔ بلکہ اس کی ترقی پر سی ڈی اے پلاٹس بیچ کر حاصل ہونے والی رقم خرچ کرتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل بے رہ روی اور منشیات کی طرف مائل ہو رہی ہے جو ہمارے مستقبل کے لئے تباہ کن ہے۔ ہمیں مل کر اس حوالے سے بھی کام کرنا ہے۔ جڑواں شہروں کی تاجر برادری نے اسلام آباد گروپ کے ساتھ مل کر نشہ آور چیزوں کے خاتمے اور اس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے ہسپتال کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ فیڈریشن کے رہنما سہیل الطاف نے تجویز پیش کی کہ اسلام آباد گروپ کا نام اسلام آباد، پنڈی گروپ رکھا جائے تا کہ ان سرگرمیوں میں راولپنڈی کے عوام بھی حصہ لے سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔