گلگت ،فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی)نے گلگت بلتستان میں 49اہم انتظامی آسامیوں پر سالوں سے التوا کا شکار بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف پی ایس سی نے گلگت بلتستان میں 49اہم انتظامی آسامیوں پر سالوں سے التوا کا شکار بھرتیوں کیلئے مسابقتی امتحان کا شیڈول جاری کردیا،خالی آسامیوں میں 7اسسٹنٹ کمشنرز، 30سیکشن آفیسرز اور 12 تحصیلدار شامل ہیں ، شیڈول کے مطابق درخواست دینے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر 2021 ہے۔
گلگت بلتستان میں 49اہم انتظامی آسامیوں پربھرتیوں کیلئے ٹیسٹ کا شیڈول جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
