لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے کہاجوکہتے ہیں پنجاب میں پی ٹی آئی ختم ہوگئی لاہور میں جلسہ کرنیدیں،یہ کے پی میں آکرجلسہ کریں،گاڑیاں اوراسٹیج بھی سجاکردوں گا،سب کومعلوم ہو جائیگا کون کتنا مقبول ہے۔وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نیاعجازچوہدری کی اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات کے بعدگفتگو میں کہااعجاز چوہدری اوردیگر اسیران جونا حق قیدہیں انکودیکھ کرحوصلہ ملتاہے،اعجازچوہدری کی جدوجہدکوخراج تحسین اورسلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا انکارویہ دونوں صوبوں کے عوام میں نفرتیں پھیلانے جیساہے،
انکامقصدہے جب یہ حکومت میں ہوں تو پیسہ اورمال بنائیں،ان کامقصدیہ ہے جب حکومت میں نہ ہوں توملک سے بھاگ جائیں، کے پی میں اپوزیشن لیڈر 45 منٹ بات کرتاہے ہم اسے نہیں روکتے ،انہوں نے کہا خیبرپختونخوامیں کوئی بھی شخص وزیراعلی سے سوال کرسکتاہے،ان کاجورویہ کل تھامیں کبھی بھول نہیں سکوں گا،وہ میریذہن پرنقش ہوگیاہے،میں انکودعوت دیتاہوں کہ خیبرپختونخوا آئیں،اس منصب کی جوعزت ہے میں انکوبتاوں گاکہ کیسے ہوتی ہے۔
