ہومپاکستانسہیل آفریدی کے سکیورٹی گارڈز اور پنجاب اسمبلی کے گارڈز کے درمیان ہاتھا پائی

سہیل آفریدی کے سکیورٹی گارڈز اور پنجاب اسمبلی کے گارڈز کے درمیان ہاتھا پائی

لاہور(سب نیوز) پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آمد کے موقع پر حالات کشیدہ ہو گئے۔وزیر اعلی کے ہمراہ آنے والے سکیورٹی گارڈز اور پنجاب اسمبلی کے گارڈز کے درمیان ہاتھا پائی اور دھکم پیل ہوئی۔

وزیر اعلی کے پی کے دورے کے دوران ایوان میں بڑی تعداد میں لوگ داخل ہوئے، جس کی وجہ سے انتظامی مشکلات پیدا ہو گئیں اور حالات قابو سے باہر ہو گئے۔پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر گارڈز کے درمیان سخت دھکم پیل اور کشیدگی دیکھی گئی، تاہم بعد میں پولیس اور اسمبلی سکیورٹی نے صورتحال پر قابو پا لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔