Thursday, March 5, 2026
ہوماسلام آبادمظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

مظفرآباد: (آئی پی ایس) مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز بالاکوٹ کے جنوب مشرق میں 10 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔