Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع

اسلام آباد (آئی پی ایس)
پاکستان کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل 8 دسمبر کو طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائے گی، پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان 102 ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کرچکا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کی جائے، پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کردی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔