Monday, June 15, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزکالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پرعوام برہم، سیاحت اور معیشت کیلئے نقصان دہ قرار

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پرعوام برہم، سیاحت اور معیشت کیلئے نقصان دہ قرار

مظفرآباد(آئی پی ایس )کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پرعوام برہم، سیاحت اور معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دے دیا۔وادی نیلم اور دیگر سیاحتی علاقوں کے عوام کا کہنا ہے کہ مسلسل ہڑتالوں اور احتجاجی سرگرمیوں سے سیاحت اور مقامی معیشت شدید متاثر ہوئی ہے، غیر یقینی صورتحال کے باعث انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا,

مقامی شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں۔عوام نے پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی ترقی اور استحکام سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔