Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزترکیے پاکستان کو جنگی ڈرون تیارکرنے کے ساتھ اپنے لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے، بلوم برگ

ترکیے پاکستان کو جنگی ڈرون تیارکرنے کے ساتھ اپنے لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے، بلوم برگ

استنبول(آئی پی ایس )امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون تیار کرنیکی فیکٹری بنانے کا ارادہ رکھتا ہے اور پاکستان کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق ترکیے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی دفاعی صنعت کو فروغ دینیکے منصوبیکے تحت پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنیکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے۔

معاملے سے باخبر ترک حکام کا کہنا ہیکہ اکتوبرکے بعد سے اس منصوبے پر ہونے والی بات چیت نمایاں طور پر آگے بڑھ چکی ہے۔نام نہ بتانیکی شرط پر حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسٹیلتھ اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرون کے پرزے پاکستان برآمد ہوں گے جہاں انہیں جوڑا جائیگا۔ بلوم برگ کے مطابق ترکیے اور پاکستانی حکام نے اس خبر پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔بلوم برگ کا کہناہیکہ ترکیے مشترکہ پیداواری معاہدے کے تحت پاکستانی بحریہ کے لیے جنگی جہازوں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے۔

ترکیے نے پاکستان کے درجنوں ایف-16 طیاروں کو اپ گریڈ بھی کیا ہے اور اب وہ چاہتا ہیکہ پاکستان اس کے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل ہو۔رپورٹ کے مطابق ترکیے نے رواں سال کئی ممالک سے دفاعی معاہدوں کا اعلان کیا ہے، جن میں انڈونیشیا کی جانب سے لڑاکا طیاروں کا آرڈر بھی شامل ہے، اس کے علاوہ ترکیے کے سعودی عرب اور شام کو مزید اسلحہ فراہم کرنیکے منصوبے بھی موجود ہیں۔ ترک دفاعی صنعت کے حکومتی ادارے ایس ایس بی کے سربراہ ہالوک گورگن کے مطابق ترکیے کی دفاعی برآمدات اس سال کے پہلے 11 مہینوں میں 30 فیصد بڑھ کر 7.5 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔