Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی

بھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی

راجکوٹ(آئی پی ایس )بھارت نے جنوبی افریقا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے سیریز کے لیے فیصلہ کن میچ میں بھارت نے 20 میچز کے بعد بالآخر ٹاس جیتا اور جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم 47.5 اوورز میں 270 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔

پروٹیز کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹیمبا باووما 48، ڈیوالڈ بریوس 29، میتھیو برٹزکے 24، مارکو جینسن 17، کوربن بوش 9، اوٹنیل بارٹمن 3، ایڈن مارکرم 1، لنگی اینگیڈی 1 اور رائن رکلٹن 0 کے انفرادی اسکور پر آٹ ہوئے۔کیشو مہاراج 20 رنز بنا کر ناٹ آٹ پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو اور پرسدھ کرشنا نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ اور رویندر جڈیجا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔جواب میں بھارت کی ٹیم نے 271 رنز کا ہدف 40 ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔یشسوی جیسوال 116 رنز ناٹ آٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ویرات کوہلی نے 65 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی جبکہ روہت شرما 75 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔پروٹیز کی جانب سے کیشو مہاراج نے 1 وکٹ حاصل کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔