ہومپاکستانبھارت جنگ ہارا، کشمیر کیخلاف سازش بھی ناکام ہوگی، بلاول بھٹو

بھارت جنگ ہارا، کشمیر کیخلاف سازش بھی ناکام ہوگی، بلاول بھٹو

مظفر آباد (سب نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت سے جنگ جیت کر پاکستان کا مقام دنیا کے سامنے ہے۔
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی منہ چھپاتا پھر رہا ہے، بھارت کس سے بات کریگا، اب وہ جہاں بھی جاتا ہے لوگ یاد دلاتے ہیں آپ کے 7جہاز گرے تھے،بھارت جنگ بھی ہارا، کشمیر کے خلاف سازش بھی ناکام ہوگی،بند کمروں سے نہیں ،عوام میں بیٹھ کرحکومت چلائیں گے، ایک نہیں دو بار آزاد کشمیر میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیاگیا ، 6ماہ کی حکومت پیپلزپارٹی کیلئے امتحان ہے ، دوبارہ واپس آئیں گے، ماضی میں کیے گئے فیصلوں سے کشمیر میں خلا پیدا کیا گیا۔
مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب آپ کا نمائندہ آپ کی نمائندگی نہیں کرسکتا تو عوام کو خود جدو جہد کرنا پڑتی ہے، کشمیرکے عوام جب سراپا احتجاج تھے تو فیصل راٹھور اس کوبھی دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب مظفرآباد میں آپ کا نمائندہ فیصل راٹھور ہے، فیصل راٹھور نے عوام سے جو وعدے کیے وہ میرے پاس آپ کی امانت ہیں، ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر عمران خان کو اقتدار دیاگیا تھا، میں خود انتخابات میں آپ کے پاس آیا تھا، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان نے مایوس نہیں کیا، جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا اسٹینڈرڈ سب کے سامنے ہے، مودی دنیا سے منہ چھپارہا ہے، امریکا اور دیگر ممالک انہیں یاد دلائیں گے کہ 7جہاز گرے تھے، دنیا کا کوئی بھی فورم ہو بھارت وہاں سے بھاگ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان اور کشمیر کے بھائی چارے کونقصان پہنچاتاہے، مودی سرکار کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ جنگیں بھی ہاریاور اب سازش بھی ہاروگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔