ہومبریکنگ نیوزمولانا فضل الرحمان کی اپنے ارکان اسمبلی کو 27 ویں ترمیم کیخلاف ووٹ دینے کی ہدایت

مولانا فضل الرحمان کی اپنے ارکان اسمبلی کو 27 ویں ترمیم کیخلاف ووٹ دینے کی ہدایت

اسلام آباد: (آئی پی ایس) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ آئینی ترمیم کے خلاف ووٹ دیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش ہورہی ہے، اس سے قبل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی اس معاملہ پر مشاورت ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے تمام پہلوئوں پر غور خوض کے بعد جےیوآئی نے اس ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی کے ممبران قومی اسمبلی اس ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔