ہومبریکنگ نیوزاسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب احمد عطاف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور الجزائر کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ممالک نے اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے کا عزم کیا، اسحاق ڈار اور احمد عطاف نے دوطرفہ روابط کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔