Thursday, May 7, 2026
ہومپاکستانفیاض الحسن چوہان نے انوکھے طریقے سے فیتہ کاٹ کر الیکٹرونکس کی دکان کا افتتاح کردیا

فیاض الحسن چوہان نے انوکھے طریقے سے فیتہ کاٹ کر الیکٹرونکس کی دکان کا افتتاح کردیا

لاہور،ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے حلقے میں الیکٹرونکس کی دکان کا انوکھا افتتاح کردیا ،قینچی کند ہونے پر دانتوں سے فیتا کاٹ کر مالک دکان کو شرمندگی سے بچا لیا۔
فیاض الحسن چوہان کی دانتوں سے فیتا کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کے مداحوں نے ان کے عوامی انداز کو خوب سراہا۔وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب نے دانتوں سے فیتا کاٹ کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ان کاکہناہے کہ اپنے حلقے اور اپنے لوگوں میں گھل مل کر خوشی محسوس کرتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔