اسلام آباد، تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کاروائی ،جعلی اور نوسرباز صحافی ملک احتشام گرفتار۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق احتشام نامی جعلی صحافی کا گروہ متحرک تھا،ملزم سادہ لوح شہریوں سے نوسر بازی کی وارداتوں میں ملوث تھا،ملزم تھانہ کھنہ پولیس کو بھی 406 جرم میں بھی مطلوب تھا جس پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا، ملزم پرجڑواں شہروں میں کئی مقدمات درج ہیں، احتشام نامی شخص گاڑی رینٹ پر لے کر آگے بیچ دیتا تھا اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور قبضے کے مقدمات بھی درج ہیں،ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو بطور صحافی تعارف کرواتا تھا۔
کھنہ پولیس کی بڑی کاروائی ،جعلی اور نوسرباز صحافی ملک احتشام گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
