Thursday, May 7, 2026
ہوماسلام آبادسی آئی اے پولیس ٹیم کا شراب فروشوں کیخلاف کریک ڈائون، تین ملزمان گرفتار، 44بوتلیں شراب ،280ڈبے بیئر برآمد

سی آئی اے پولیس ٹیم کا شراب فروشوں کیخلاف کریک ڈائون، تین ملزمان گرفتار، 44بوتلیں شراب ،280ڈبے بیئر برآمد

اسلام آباد ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس ٹیم کا شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، ضلع بھر میں شراب سپلائی کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت تین کارندے گرفتار ،ملزمان کے زیر استعمال گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 44 بوتلیں شراب اور 280 ڈبے بیئر برآمد کر لی گئی ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے زیر استعمال تین گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لی گئیں ،گرفتار شراب فروشوں میں سرغنہ الیاس سمیت زاہد سرفراز اور موسی سہیل شامل ہیں،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سی آئی اے پولیس ٹیم نے کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔