راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس کے سربراہ رچرڈ مور نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور سمیت انٹیلی جنس اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کر رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلرنے بھی جی ایچ کیو کا دورہ کر کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی اور خصوصا افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آرمی چیف نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں، افغانستان میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی بنیادی مقصد ہیں۔آرمی چیف نے کابل ائیرپورٹ پر دہشتگرد حملے کی مزمت کرتے ہوئے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہااور کابل سے انخلا آپریشن کیلئے تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
آرمی چیف کا دہشتگردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
