اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد کے 126 زرعی مارمز میں سے 25 کا بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہو نے انکشاف ہوا ہے ۔سی ڈی اے کی جانب سے شہراقتدار میں زرعی فارموں کی تحقیقات کیلئے کئے گئے سروے میں سے 126ایگرو فارمز میں 25 زرعی فارمز بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث نکلے۔25 فارمز کے مالکان کو زمین کے استعمال کی عدم مطابقت کے حوالے سے نوٹس کے ذریعے مطلع کیا گیا جن میں سے 15 نے اپنی دستاویزات جمع کرائی ہیں جن کی بلڈنگ کنٹرول سیکشن سے جانچ کی جا رہی ہے جبکہ باقی 10 اپنی متعلقہ دستاویزات جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے شہراقتدار میںزرعی فارموں کے غیر مطابقت پذیر استعمال کے خلاف سروے کے پہلے مرحلے کے دوران 126 ایگرو فارمز کا سروے کیا گیا ۔ یہ فارم اسلام آباد کے مختلف زرعی کاشتکاری علاقوں میں واقع ہیں جن میں پارک روڈ چک شہزاد ، کہوٹہ روڈ ، مری روڈ ، ترلائی کلاں اورسیہانہ شامل ہیں۔تفصیلی سروے کے بعد معلوم ہواکہ 25 زرعی فارموں نے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ان فارموں کے الاٹیز کو زمین کے استعمال کی عدم مطابقت کے حوالے سے نوٹس کے ذریعے مطلع کیا گیا۔ ان میں سے 15 نے اپنی دستاویزات جمع کرائی ہیں جن کی سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن سے جانچ کی جا رہی ہے جبکہ باقی 10 اپنی متعلقہ دستاویزات جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کو منسوخی سے قبل حتمی شو کاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور سات دن کے اندر اپنی دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے ، بصورت دیگر بلڈنگ بائی لاز اور سی ڈی اے کے قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی شروع کی جائے گی۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اس کارروائی وہ لوگ متاثر کیا جنہوں نے زرعی مصنوعات تیار کرنے کے بجائے زمین پر محلا ت کھڑے کر دئیے اور انہوں نے یا تو اپنی جائیدادوں کو مطابقت میں لانے کے لیے وقت مانگا ہے یا اس کی تعمیل کی ہے۔ سی ڈی اے سروے ٹیمیں باقی زرعی فارموں کا سروے پندرہ دنوں میں مکمل کرلیں گی ۔
اسلام آباد کے 126 زرعی مارمز میں سے 25 بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث نکلے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
