ہومپاکستانایف آئی اے کا کریک ڈاؤن،بجلی میٹرز کی مبینہ بے ضابطگی میں ملوث آئیسکو ملازمین گرفتار

ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن،بجلی میٹرز کی مبینہ بے ضابطگی میں ملوث آئیسکو ملازمین گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس )ایف آئی اے کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی تیز، ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد وقار چوہان کی ہدایت پر ای جی او اے یونٹ اے سی سی کی کاروائی۔ بجلی میٹرز کی مبینہ بے ضابطگی میں ملوث آئیسکو ملازمین شہزاد عابد لائن سپرینڈنٹ، انجم ثاقب لائن سپرینڈنٹ،نا صر محمود لائن سپرینڈنٹ ، وقاص رضا لائن سپرینڈنٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاجبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان پر بجلی میٹرز کی بے ضابطگی اور قومی خزانہ کو 4500000 روپے نقصان پہنچا نے کا الزام ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔