ہوماسلام آبادڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ہوٹلز کی بندش کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ہوٹلز کی بندش کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اسلام آباد میں ہوٹلز کی بندش کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹر پیغام میں حمزہ شفقات نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلوں میں مقیم کسی بھی شخص کو باہر نہیں نکالا گیا۔ ہوٹلوں کی بندش کے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں کی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ نئی بکنگ کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹرانزٹ مسافروں کو ترجیح دی جائے۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اسلام آباد میں تمام ہوٹلوں کو 21 روز کیلئے بند کرکے ان کا انتظام ضلعی انتظامیہ نے سنبھال لیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔