اسلام آباد،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا عندیہ دیدیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینٹ سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کہا کہ نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ستمبر کے پہلے ہفتے میں بلایا جائے گا۔صحافی نے سوال کیا کہ دنیا بھر کے پارلیمان میں افغانستان کا معاملہ زیر بحث ہے، پاکستان میں کیوں نہیں؟ جس کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم نے افغانستان کے معاملے پر ان کیمرا سیشن کرائی تھی، ہمارا ارادہ ہے کہ ستمبر میں افغانستان کے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیں۔صحافی نے سوال کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا دوسرا سیشن کب بلا رہے ہیں جس کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم مشترکہ اجلاس یا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائینگے۔
افغان صورتحال پر پاکستانی پارلیمنٹ کا اجلاس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
پچھلی خبر

