اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے بڑے پیمانے پر 15 ہزار درخت لگادیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت سی ڈی اے نے ملپورمیں تجاوزات سے واگزار کرائی گئی 25 ایکڑ اراضی پر 15000 درخت لگادیے ۔اس حوالے سے سی ڈی اے انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیو دی چائلڈرن کے تعاون سے ایونٹ کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کیا ۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد،اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید،طلباء وطالبات سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس ملک میں ہریالی دیکھنا چاہتے ہیں ، سرسبز وشاداب پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ زمین سی ڈی اے نے قبضہ گروپ سے واگزار کرائی ہے اور سیو دی چلڈرن نے 15ہزار پودے لگائے ہیں ۔انہوں نے سیو دی چلڈرن اور سی ڈی اے کو مبارکباد پیش کی ۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ماحولیات کیلئے ایک خاص قسم کی سوچ اور جذبہ رکھتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ماحول کی تبدیلی کا وقت سے پہلے تحفظ کیا جائے ، عمران خان ایک ایسا آدمی ہے جو دس سال پہلے سوچتا ہے ، بدنصیبی سے اس ملک کی اپوزیشن دس مہینے بعد سوچتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے افغانستان میں ایک انخلا کیلئے تاریخی کردارادا کیا ہے حالانکہ ایک وقت میں ہمارے 80ہزار لوگونے جانوں کی نذرانہ دیااور لاکھ سے زیادہ ہمارے لوگ اپاہج ہوئے ۔،ہم نے امریکہ کا اتحادی ہونے کی بہت بڑی قیمت چکائی ہے۔


