Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانپی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا 5اگست کو اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا 5اگست کو اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ

پشاور(سب نیوز) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی کا 5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر میناخان آفریدی نے اپنے ایک کا بیان کہا 5 اگست کو خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ریلیاں نکالیں گے۔مینا خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پی کا 5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور پشاور میں ہی احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے۔واضح رہے عمران خان کی گرفتاری کو دو سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی نے 5 اگست کو ملک بھر احتجاج کی کال دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔