Thursday, April 23, 2026
ہومپاکستانراول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی، کل صبح 6بجے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی، کل صبح 6بجے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)پانی کی سطح بڑھنے کے بعد راول ڈیم کے اسپیل ویز تیسری بار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.40 فٹ تک پہنچنے کے بعد 31 جولائی کی صبح 6 بجے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپیل ویز کھلنے کے نتیجے میں کورنگ نالہ میں پانی کے بہاو میں اضافہ متوقع ہے جس کے پیش نظر ملحقہ رہائشی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کا بہاو تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔