جدہ (خالد نواز چیمہ)کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے مقیم غیر ملکیوں کو سعودی عرب جانے کی اجازت۔سعودی عرب نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانیوالے مقیم غیر ملکیوں کو مملکت آنے کی اجازت دے دی ہے۔ پابندی والے ممالک جن میں پاکستان شامل ہے سے تعلق رکھنے والے مقیم تارکین جنہوں نے منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لگوائی ہیں سعودی عرب آسکتے ہیں۔سعودی وزارت داخلہ نے بھی بیان میں کہا کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے مقیم غیرملکی ممنوعہ ممالک سے سعودی عرب واپس آسکتے ہیں۔
کورونا ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو سعودی عرب جانے کی اجازت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
