Thursday, March 5, 2026
ہومپاکستانایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا شیڈول فائنل، 2اگست کو لاہور آمد متوقع

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا شیڈول فائنل، 2اگست کو لاہور آمد متوقع

اسلام آباد(سب نیوز)ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورہ پاکستان کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے، جس کے بعد وہ اسی روز شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ 3 اگست کو ایرانی صدر کی مصروفیات کا محور پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔اسلام آباد میں قیام کے دوران مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے، جن میں باہمی تجارت، بارڈر مینجمنٹ، توانائی اور علاقائی سلامتی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایرانی صدر کی صدر آصف علی زرداری سے بھی ون آن ون ملاقات شیڈول کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایرانی صدر نائب وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی اور سیاسی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی امید ہے۔شیڈول کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان 3 اگست کو شام کے وقت وطن واپسی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔