اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں گدھے کے گوشت کی برآمدگی کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مقدمہ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر کی مدعیت میں تھانہ سنگجانی میں درج کیاگیا۔مقدمے کے متن کے مطابق اطلاع ملی کہ اسلام آبادمیں گدھے کے گوشت کی فروخت کاکام کیاجارہاہے، پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا تو 25من گدھے کا گوشت برآمد ہوا، فارم ہاوس سے 45 کے قریب زندہ گدھے بھی ملے۔
ایف آئی آر کے مطابق جائے وقوع سے گدھے کے گوشت کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ اورنہ ہی کوئی سرکاری اجازت نامہ برآمدہوا، جائے وقوعہ سے چینی نماشخص پایا گیا۔چینی نماباشندے نے فارم ہاوس کے مالک کا نام جانگ لیانگ بتایا جو کہ چین میں رہتاہے، جائے وقوعہ سے 1000کلوگرام گدھے کا گوشت ملا،جسے تلف کر دیا گیا۔ادھرگدھے کا گوشت کس کو سپلائی کیا جارہاتھا، تاحال معمہ حل نہ ہوسکا، گدھوں کا گوشت پاکستان میں کس کو سپلائی کیا جارہا تھا یا کسی دوسرے ملک جانا تھا، تفتیش میں تاحال سامنے نا آسکا۔
ذرائع نے کہا کہ جائے وقوعہ سے گرفتارشخص سے تفتیش کے دوران پولیس کچھ نانکلواسکی،گرفتارشخص چین کاشہری نکلا، گرفتارشخص 23جون کو نوے دن کے ویزے پر پاکستان داخل ہوا۔پولیس ذرائع نے کہا کہ گرفتارچینی باشندہ ناخواندہ اور انگریزی نہیں جانتا، گدھوں کا گوشت کرتے ہوئے گرفتارشخص کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا ، مجسٹریٹ نے گرفتارچینی باشندے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
