ہومپاکستانوفاقی کابینہ 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ (آج) کرے گی

وفاقی کابینہ 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ (آج) کرے گی

اسلام آباد،وفاقی کابینہ 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ(آج) کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس(آج) ہوگا ۔اجلاس میں اوگرا کے ممبر فنانس اورچیف ماہرشماریات کی تعیناتی کی منظوری بھی متوقع ہے جبکہ کراچی کے صنعتی صارفین کیلئے68ارب روپے کے پیکیج کی تجویز پر غور ہوگا۔اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ایجنڈے کے مطابق پینل سرچارج کے خاتمے کا معاملہ زیر بحث آئے گا ۔ کابینہ اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 کے مسائل کے حل کی سفارشات پیش کی جائیں گی ۔ایجنڈے کے مطابق کابینہ انڈس واٹر کمشنر کا اضافی چارج سے متعلق فیصلہ کرے گی ۔نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کے اسلام آباد ممبر کی تعیناتی کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔ وفاقی کابینہ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے چیئرمین کے اضافی چارج سے متعلق فیصلہ کرے گی ۔ کابینہ پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ میں سیکرٹری پاور ڈویژن کی نامزدگی میں تبدیلی کے معاملے پر غور کرے گی۔وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہدایات کو متعلقہ وزارت کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔