Tuesday, February 10, 2026
ہوماسلام آبادوفاقی دارالحکومت میں نمبر پلیٹس کا نیا ضابطہ، خلاف ورزی پر گاڑیاں بند کرنے کا حکم

وفاقی دارالحکومت میں نمبر پلیٹس کا نیا ضابطہ، خلاف ورزی پر گاڑیاں بند کرنے کا حکم


اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف محکمہ ایکسائز نے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز عرفان میمن کی ہدایت پر شہر بھر میں کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔


ڈی جی ایکسائز کے مطابق ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ نمبر پلیٹ کے علاوہ کسی بھی قسم کی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ فینسی نمبر پلیٹس رکھنے والی گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے اور ایسی گاڑیاں فوری طور پر بند کر دی جائیں گی۔

عرفان میمن کا کہنا تھا کہ روڈ پر صرف محکمہ ایکسائز کی منظور شدہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس کے استعمال سے گریز کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
ڈی جی ایکسائز نے واضح کیا کہ یہ اقدام شہریوں کی حفاظت اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔