راولپنڈی (سب نیوز)آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہ نے یادگارِ شہدا کا دورہ کیا، طلبہ نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔طلبہ کی نم آنکھوں نے عقیدت کے دیپ جلائے، وطن کے جانثاروں کو انٹرنشپ کے طلبا نے شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔
طلبا کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں اور ہم اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھول سکتے، ہم فوج سے ہیں اور فوج ہم سے ہے۔ یادگار شہدا صرف سنگ مرمر اور پتھروں سے نہیں بنائی گئی بلکہ ہمارے شہدا کے خون سے بنائی گئی ہے۔طلبا نے آرمی میوزیم اور انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا بھی دورہ کیا۔ میوزیم میں رکھے نایاب اور تاریخی ہتھیار و آلات دیکھ کر طلبا محظوظ ہوئے۔طلبا کی گونج تھی کہ پاک فوج عوام سے ہے اور عوام پاک فوج سے ہے۔
