Wednesday, June 24, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاب ناراض امیدواروں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے: بیرسٹر گوہر کا دوٹوک اعلان

اب ناراض امیدواروں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے: بیرسٹر گوہر کا دوٹوک اعلان

پشاور(آئی پی ایس ) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کا کہا ہے کہ اب ناراض امیدواروں کے ساتھ مزید کوئی گفتگو اورمذاکرات نہیں ہوں گے۔وفاقی دارالحکومت میں دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا دوٹوک انداز میں اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں کو کچھ اراکین اسمبلی سپورٹ کر رہے ہیں جو حیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ناراض امیدواروں کے ساتھ مزید کوئی بات چیت اور مذاکرات نہیں ہوں گے ، افسوس ہوا کہ کچھ اراکین ناراض امیدواروں کی حمایت میں کھڑے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی نے جب فیصلہ کرلیا ہے اب اس میں کوئی کنفیوژن باقی نہیں رہی، 21 جولائی کو سینیٹ کا الیکشن ہر صورت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔