Thursday, April 30, 2026
ہومپاکستانخیبرپختونخواہ میں سینیٹ کی 11نشستوں پرانتخابات کیلئے8پولنگ افسرتعینات

خیبرپختونخواہ میں سینیٹ کی 11نشستوں پرانتخابات کیلئے8پولنگ افسرتعینات

اسلام آباد (سب نیوز) خیبرپختونخواہ میں سینیٹ کی 11نشستوں پرانتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے8 پولنگ افسرتعینات کردئیے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوامیں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں 8 پولنگ آفیسر تعینات ہوئے ہیں الیکشن کمیشن نیافسران کوسینیٹ انتخابات کیلئے بطورپولنگ افسران تعینات کیا ہے۔ خیبرپختونخوامیں ہونے والے سینیٹ انتخابات21 جولائی کوہوں گے۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن نے 2مخصوص نشستوں پرخیبرپختونخوااسمبلی کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اے این پی کی شاہدہ وحید کا خاتون نشست پرانتخاب کا اور اقلیت کی نشست پرجے یو آئی کے گرپال سنگھ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔