Saturday, May 9, 2026
ہومپاکستانمریم نواز سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے تیار

مریم نواز سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے تیار

لاہور(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔ مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے، اور وہ اب دوبارہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ مریم نواز مکمل طور پر صحت یاب ہیں، اور ان کا 29 اگست کو کراچی کے جلسے میں شرکت کاامکان ہے، جب کہ مریم نواز آئندہ پی ڈی ایم کی میٹنگز میں بھی شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز آزاد کشمیر میں انتخابی مہم سے واپسی پر کورونا میں مبتلا ہو گئی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔