Saturday, May 9, 2026
ہومتازہ تریناجیت ڈوول کی افغانستان بارے بھونڈی حکمت عملی نے انڈیا کو رسوا کر دیا

اجیت ڈوول کی افغانستان بارے بھونڈی حکمت عملی نے انڈیا کو رسوا کر دیا

نئی دہلی،بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی افغانستان کے حوالے سے چکنی چوپڑی باتیں اور بھونڈی حکمت بھارت کی رسوائی کی وجہ بنیں، انڈین مشیر کے افغان نیشنل آرمی کے حوالے سے دعوے سمندری جھاگ نکلے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی مشیر قومی سلامتی کے افغانستان کے حوالے سے بھونڈے تجزیے،غلط مشوروں اور دعووں سے بھارت تو ڈوبا ہی امریکہ اور مغرب بھی چکر میں آکر رسوائے زمانہ ہوئے۔2013 میں بھارتی مشیر برائے قومی سلامتی اجیت ڈوول نے ایک سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے افغان نیشنل آرمی کی صلاحتیوں کی تعریف کے پل باندھے اور پاکستان کے موقف کو غلط قرار دیا تھا۔ اجیت دوول کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے 15 سے 20 جنرلز میں سے کسی سے بھی پوچھ لیں، ہر کوئی ایک بات کرے گا کہ افغان نیشنل آرمی میں افغانستان سنبھالنے کی اہلیت نہیں، میں پاکستان کی ان باتوں کو نہیں مانتا، افغان فورسز کو بہترین ہتھیاروں سے مسلح کیا گیا ہے اور انہیں زبردست تربیت دی جا رہی ہے۔بھارت اور بھارتی ایجنسی کے سابق سربراہ اجیت دوول مغرب اور افغانستان کو غلط اندازے بتاتے رہے، ان کے غلط مشوروں کی وجہ سے آج افغانستان ان کے لیے قیامت کا منظر پیش کر رہا ہے، انہی کے غلط اندازوں نے مغرب کو افغانستان میں آج یہ دن دکھایا۔آج بھارت اور مغرب کو پاکستان کے حقیقت پر مبنی مشورے یاد آرہے ہوں گے لیکن اب تو چڑیاں کھیت چگ چکی ہیں، اور بھارت اور امریکا کی تربیت یافتہ بہترین افغان نیشنل آرمی نے طالبان کو پلیٹ میں رکھ کر افغانستان دے دیا ہے۔ بھارت نے عالمی طاقتوں سے نہ صرف مسلسل جھوٹ بولا بلکہ انہیں مس گائیڈ بھی کیا، وقت آگیا ہے کہ اب مغرب اور افغان بھارت سے جواب طلب کریں۔ اس وقت اجیت دوول بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کا قومی سلامتی مشیر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔