اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) نے اسلام آباد میں ٹرانسفر فیس ، زمین کی خریدوفروخت کے حوالے سے عائد چارجز میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تحریری احکامات کے مطابق ٹرانسفر فیس ، ٹائٹل تبدیلی کی فیس ، جی پی اے فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کی طرف سے احکامات کے مطابق ٹرانسفر فیس ایک فیصد سے بڑھا کر 3فیصد کر دی گئی ہے ، چینج آف ٹائٹل فیس ایف بی آر ویلیو کے تحت صفر اعشاریہ 5فیصد وصول کی جائے گی ، فیملی ٹرانسفر اور جی پی اے کی مد میں ایف بی آر ویلیو کی 3فیصد ٹرانسفر فیس کا چوتھا حصہ وصول کی جائے گی، تمام چارجر اور نئے ریٹ یکم جولائی 2025سے نافذ العمل ہونگے۔
