Monday, July 14, 2025
ہومپاکستانجوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ ، کون سے صوبے کا کون چیف جسٹس ہوگا، دستاویز سب نیوز پر

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ ، کون سے صوبے کا کون چیف جسٹس ہوگا، دستاویز سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز) چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد، بلوچستان، پشاور اور سندھ ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس روزی خان کا نام منظور کر لیا گیا ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ سے تین سینئر ججز جسٹس روزی خان، جسٹس کامران خان اور جسٹس اقبال کے ناموں پر غور کیا گیا، تاہم کمیشن نے بالآخر جسٹس روزی خان کے نام پر اتفاق کیا۔دوسری جانب، پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس عتیق شاہ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ اس نشست کے لیے جسٹس عتیق شاہ، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی کے نام زیرغور آئے تھے۔
اسی طرح سندھ ہائیکورٹ کیلئے محمد جنید غفار کو مستقل چیف جسٹس بنانے کی منظوری دی گئی جو کہ سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر ہیں۔ جسٹس جنید غفار کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی متفقہ طور پر ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب ناموں پرغور ہوا۔ جس میں سے جسٹس سرفراز ڈوگر کو مستقل چیف جسٹس بنانے کی منظوری دی گئی جو کہ سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر ہیں۔ جسٹس سرفراز ڈوگر کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری بھی کثرت رائے سے دی گئی۔
بعد ازاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نے وزیراعظم آفس کوخط لکھ دیااور جوڈیشل کمیشن کی کارروائی سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو باضابطہ آگاہ کیا گیا،نیازمحمد خان نے خط میں جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ آرٹیکل 175-اے کی شق 8 کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔