Friday, May 8, 2026
ہومپاکستانڈاکٹرعافیہ ساتھی قیدی کے حملے سے زخمی

ڈاکٹرعافیہ ساتھی قیدی کے حملے سے زخمی

ٹیکساس /کراچی ، امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی ساتھی قیدی کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی جیل کارزویل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی جیل میں ایک قیدی کے حملے کے نیتجے میں زخمی ہوگئیں، اس حوالے سے دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے تصدیق کردی ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ خبر ملتے ہی ہمارے قونصل جنرل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیریت دریافت کرنے جیل پہنچے، جیل انتظامیہ نے بتایا کہ عافیہ صدیقی پر جیل میں ایک قیدی نے حملہ کیا، عافیہ صدیقی کو گہرے زخم نہیں آئے اور ان کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پاکستان نے امریکا کے سامنے معاملہ اٹھایا ہے اور واقعے کی شفاف و جامع تحقیق کے لئے باضابطہ شکایت درج کرادی ہے، امریکی حکام سے کہا ہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے اور عافیہ صدیقی کی مناسب دیکھ بھال کی جائے، جب کہ پاکستانی سفارت خانہ بھی امریکی حکام سے رابطے میں ہے۔دوسری طرف عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی جیل میں قید قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی زندگی خطرے میں ہے، اس پر سفاکانہ حملہ ہوا ہے جس کا حکومت فوری طور پر نوٹس لے۔چند روز قبل ڈاکٹر عافیہ کی امریکی وکیل مروہ البیالی (Marwa Elbially) ان سے ملنے جب امریکی کارزویل جیل گئیں تو انھوں نے دیکھا کہ ڈاکٹر عافیہ کا چہرہ جلا ہوا اور وہ شدید زخمی ہے۔دیگر تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے چہرے پر ایک قیدی نے کھولتے ہوئے کافی کا مگ دے مارا جو کہ اسے پہلے بھی ہراساں کرتی تھی اور عافیہ نے پاکستانی قونصل جنرل اور اپنی وکیل کو اس بات سے آگاہ بھی کردیا تھا، گرم کافی اور مگ کے ٹوٹنے کی وجہ سے الحمدللہ ڈاکٹر عافیہ کی بینائی تو ضائع ہونے سے بچ گئی مگر اس کا چہرہ شدیدزخمی ہو گیا ہے۔مروہ ایلبائی کا کہنا ہے کہ میں ڈاکٹر عافیہ کی اس قید تنہائی کے طویل مدتی اثرات کے بارے میں فکر مند ہوں،خاص طور پر جب وہ اس شیطانی حملے کا شکار ہوئی ہے،مزید یہ کہ مجھے نوٹس ملا ہے کہ حملے کے بارے میں معلومات کیلییمعلومات کی آزادی کی درخواست میں مزید تاخیر ہو گی کیونکہ انھوں نے اسے ایک پیچیدہ درخواست قرار دیا ہے جس پر عمل کرنے میں نو ماہ لگ سکتے ہیں۔امریکی وکیل مروہ البیالی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ سے ملنے کے لیے اپنے آخری دورے کے دوران میں اس کی آنکھوں کے گرد جلنے کی وجہ سے پڑنے والا حلقہ، اس کی بائیں آنکھ کے قریب لگ بھگ3انچ کا داغ، ٹوتھ پیسٹ میں ڈھکے ہوئے اس کے دائیں گال پر زخم اور کاغذ کا ایک چھوٹا ٹکڑا دیکھ کر حیران رہ گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔