Tuesday, July 15, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد: اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبہ کا قاتل گرفتار

اسلام آباد: اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبہ کا قاتل گرفتار


اسلام آباد پولیس نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان افروز کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، پولیس نے اندوہناک واردات میں ملوث سفاک قاتل فیروز کو گرفتار کر لیا ہے، جو جھنگ کا رہائشی ہے اور قتل کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم فیروز واردات کے روز ہاسٹل میں زبردستی داخل ہوا تھا، جہاں اس نے ایمان افروز کو بےدردی سے قتل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم ماضی میں ریپ کیس اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی چالان یافتہ رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ رمنا میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ملزم سے حاصل ہونے والے شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔