اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن میں پاکستان کے سفیرِ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن کے صدر فرڈی نینڈ آر مارکوس جونیئر کو جمہوریہ اسلامی پاکستان کی سفیرِ کی حیثیت سے اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔اسناد پیش کرنے کے بعد، صدر فرڈی نینڈ مارکوس جونیئر سے ملاقات میں سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون جیسے شعبے شامل ہیں۔اس پر مسرت موقع پر پاکستانی سفیر کو خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا۔
ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔