Sunday, May 17, 2026
ہومدنیاجدہ میں 27اگست کو پاکستان نائٹ کااہتمام

جدہ میں 27اگست کو پاکستان نائٹ کااہتمام

جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی وزارت سیاحت اور سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے مشترکہ طور پر جدہ میں 27اگست کو پاکستان نائٹ کااہتمام کررہی ہے جس میں پانچ ہزار پاکستانیوں اور انکے اہل خانہ کی شرکت کا اہتمام کیا گیا ہے۔منتظمین کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان نائٹ میں جدہ کے فنکاروں کی جانب سے موسیقی، جھولے، بچوں کیلئے کھیل، خواتین اور پاکستانی فیملیز کیلئے تفریحی اسٹالز، کھانے پینے کے اسٹالز کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیاگیا ہے۔ پاکستان نائٹ میں شرکت کے خواہش مندوں کیلئے ذیل میں تحریر ویب سائٹ جاری کی گئی ہے جہاں خواہش مند افراد اندراج کرکے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں http://e-ticket.app/893/pakistani-night;?l=en پاکستانی کمیونٹی نے حکومت سعودی عرب وزارت سیاحت اور سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نوشین وسیم کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ تارکین وطن کے لئے بھی تفریح کے مواقع دے رہے ہیں۔

69

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔