Thursday, May 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانعلی امین گنڈاپور کا اسلحے سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

علی امین گنڈاپور کا اسلحے سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا (کے پی)کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو ان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی کا اسلحہ سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست کے خلاف بات کرنے والا عوامی نمائندگی کا اہل نہیں، ریاستی اداروں کے خلاف بیان قابلِ گرفت ہے اور کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی زبان ریاستی وحدت اور آئین کے خلاف ہے، افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی وزیر اعلی نے گندی سیاست کی، پاک فوج کی فتح پر سوشل میڈیا پر مہمات کو وزیراعلی ہاس میں پناہ ملتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پشاور میں احتجاج پر حملہ بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا علی بابا چالیس چوروںکے قبضے میں ہے، کوہستان میں 40 ارب روپے کا اسکینڈل آیا لیکن کوئی انکوائری نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سولر منصوبے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں، کوئی جواب دہی نہیں، گریڈ 4 کی نوکریاں برائے فروخت، اساتذہ کے ٹیسٹ وزیروں کے گھروں میں ہوتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایسی حکومت آئینی اور عوامی اعتماد کھو چکی ہے، ریاست پاکستان ناقابل تقسیم ہے اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔