Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہومپاکستاناڈیالہ جیل میں گرمی کی شکایت پر بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کیلئے روم کولر پہنچا دیے گئے

اڈیالہ جیل میں گرمی کی شکایت پر بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کیلئے روم کولر پہنچا دیے گئے

راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے لیے دو بڑے روم کولر اڈیالہ جیل پہنچادئیے گے، دونوں نے جیل میں شدید گرمی اور حبس کی شکایت کی تھی۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ بشری بی بی کے فوکل پرسن رائے سلمان کھرل بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے لیے دو بڑے سائز کے روم کولر لے کر آئے ہیں، بانی اور بشری بی بی کے پاس پہلے بھی جیل کمپانڈ میں روم کولر کی سہولت موجود ہے، لیکن بانی اور بشری بی بی نے اس کو ناکافی قرار دیا تھا۔
جیل ذائع نے بتایا ہے کہ اس کے بعد فیملی ممبران نے دو برانڈ نیو بڑے سائز کے روم کولر بھجوائے ہیں جو بانی اور بشری بی بی تک پہنچا دیے جائیں گے، فیملی کی جانب سے پھل اور دونوں کے لیے نئے کپڑے بھی بھجوائے گئے ہیں جو ضروری پراسس کے بعد جیل کے اندر پہنچا دیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔