Thursday, May 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ، پاکستان بھر میں عید الاضحی 7جون کو منائی جائے گی، رویت ہلال کمیٹی

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ، پاکستان بھر میں عید الاضحی 7جون کو منائی جائے گی، رویت ہلال کمیٹی

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان بھر میں عید الاضحی 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔
منگل کو ذی الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے جن میں چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے کی اور اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔
زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کے سربراہ مفتی محمد رمضان سیالوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں مقتدر علما اور کمیٹی ارکان شریک ہوئے اور لاہور میں چاند نظر آنے کا مقررہ وقت ختم ہوچکا جبکہ مقررہ وقت کے دوران چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔