Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہوماسلام آباداسلام آباد میں بکرا منڈیوں کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن، 55 فیصد اضافہ

اسلام آباد میں بکرا منڈیوں کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن، 55 فیصد اضافہ

اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے شعبہ ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے)کی جانب سے یومِ عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر بکرا منڈیوں کی نیلامی سے حکومتی خزانے کو ریکارڈ آمدنی حاصل ہوئی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 55 فیصد زائد رہی۔
ڈی ایم اے حکام کے مطابق، بکرا منڈیوں کی نیلامی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ انداز میں مکمل کیا گیا، تاکہ حکومت کو زیادہ سے زیادہ آمدن ہو اور عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں عوام کی سہولت کے لیے چھ (6) باقاعدہ بکرا منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔ ان منڈیوں میں مویشیوں کی صحت کی جانچ کے لیے لائیو اسٹاک اور ہیلتھ ٹیمیں، جبکہ صفائی کے لیے سینیٹیشن عملہ مسلسل ڈیوٹی پر مامور ہے۔
نیلامی سے حاصل شدہ آمدنی کی تفصیلات:
سنگجانی منڈی: 47 ملین روپے
سیکٹر آئی-12: 52.680 ملین روپے
سلطانہ فاؤنڈیشن: 6.5 ملین روپے
ضیاء مسجد: 5.1 ملین روپے
بھارہ کہو: 1.51 ملین روپے
سیکٹر آئی-15: 1.23 ملین روپے
ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ “نیلامی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف رکھا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ آمدن ہو اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی بکرا منڈیوں کے قیام کی روک تھام کے لیے ڈی ایم اے کی انفورسمنٹ ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل گشت کر رہی ہیں، اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

یہ تمام اقدامات عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی سہولت، صفائی کے معیار اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔